• Wuhan, China
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 4 افراد ہلاکتازترین

June 10, 2024

ژینگ ژؤ (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہی نان کے شہر ژینگ ژؤ کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

شہر کے فائر ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہنگامی کال موصول ہونے کے 6 منٹ بعد فائر فائٹرز گزشتہ صبح 3 بجکر 12 منٹ پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ آگ سے تقریباً 90 مربع میٹر کا رقبہ متاثر ہوا۔

آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔