بیجنگ(شِنہوا) چین کے ٹرانسپورٹ شعبے نے رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مستحکم آپریشن کو برقراررکھا اور مسافروں اور مال برداری کے حجم سمیت متعدد اشاریوں میں اضافہ ہوا۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق، جنوری سے مئی تک ملک کے روڈ نیٹ ورک کے ذریعے تقریباً25ارب 23کروڑسفری دورے کیے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.4 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، اسی عرصے کے دوران آبی گزرگاہوں کے ذریعے سفری دوروں کی تعداد 10کروڑ39لاکھ 70ہزار رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق شاہراہوں کے ذریعے مال برداری کا حجم گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.4 فیصد اضافے سے16ارب 22کروڑٹن سے زیادہ رہا، جبکہ آبی گزرگاہوں کے ذریعے سامان کی نقل و حمل کی شرح 7 فیصد بڑھ کر3ارب86کروڑ ٹن ہو گئی۔