• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ریڈ کراس کے امدادی کارکن قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مصروف عملتازترین

August 02, 2023

بیجنگ(شِنہوا)ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ (آر سی ایس سی) نے بیجنگ میں حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب اور ارضیاتی آفات کے پیش نظر تقریباً 400 امدادی کارکن روانہ کئے ہیں۔

آر سی ایس سی نے کہا کہ ایمبولینسز، ہر طرح کے علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں، ٹو ٹرکس اور لائف بوٹس سمیت پیشہ ورانہ امدادی سامان کے 30 سے زائد  یونٹس کو فانگ شان اور مینٹوگو جیسے علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

تنظیم کے مطابق آر سی ایس سی کے امدادی کارکن متاثرین کو نکالنے، طبی علاج معالجے اور متاثرہ افراد کے لیے ضروری سامان کا انتظام کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔