• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ریاستی سطح کے نئے علاقوں کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے گاتازترین

March 16, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین ریاستی سطح کے نئے علاقوں کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے گا، جس سے انہیں اصلاحات اور کھلے پن کی نئی بلندیوں کا حامل بنایا جائے گا۔

نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی جانب  سے گزشتہ روز جاری کردہ  ایکشن پلان کے مطابق ملک میں اس وقت  پھوڈونگ نیو ایریا، شیونگ آن نیو ایریا اور بنہائی نیو ایریاسمیت ریاستی سطح کے 19 نئے علاقے ہیں۔

کمیشن کے مطابق، 2023 میں، 19 خطوں کی مجموعی گھریلو پیداوار 62  کھرب یوآن (تقریباً 873 ارب 55 کروڑ  ڈالر)تک پہنچ گئی، جو ملک کی مجموعی جی ڈی پی کا 5 فیصد ہے۔

منصوبہ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی سطح کے نئے شعبوں کی سائنس ٹیک اور صنعتی مسابقت کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جن میں کراس ریجنل ہائی لیول کوآرڈینیٹڈ جدت کو فروغ  کے علاوہ سمارٹ مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل تبدیلی شامل ہے۔

ایکشن پلان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی سطح کے نئے علاقوں میں مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں کو  جدید انداز میں متعارف کرانے اور کھپت کے نئے طریقوں کو فروغ دینے کی کوشش کی جائے گی۔