نانچھانگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی میں ایک ٹریفک حادثے میں تین افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
شہرکے پبلک سیکورٹی بیورو کے ٹریفک بیورو کے مطابق حادثہ پیر کو دوپہر سے پہلے11 بج کر42 منٹ پر پیش آیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس ڈرائیور دل کی تکلیف کے باعث اچانک ہوش کھو بیٹھا اور بس نے متعدد راہ گیروں کو کچل دیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔