ژینگ ژو(شِنہوا)چین کے وسطی صوبے ہینان میں ریفریجریٹر ٹرک میں دم گھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
ایک مقامی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ آٹھ افراد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی کے انسولیٹڈ کمپارٹمنٹ میں ٹھہرے۔ رات 10 بجے کے قریب گاڑی ہونگ ژوآنگ یانگ ٹاؤن شپ میں ایک گیس اسٹیشن پر رکی تو وہ بے ہوش پائے گئے جہاں طبی علاج معالجے میں ناکامی کے بعد انہیں اتوار کی صبح 3 بجے مردہ قرار دے دیا گیا۔
گاڑی کے ڈرائیور اور متعلقہ ذمہ دار اہلکاروں کو حراست میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔