• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے دوران 7کروڑ40لاکھ ریلوے سفری دوروں کے لیے انتظامات مکملتازترین

June 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران ریل سے سفرکرنے والوں کی تعداد میں ایک بڑے اضافے کی توقع ہے۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی(چائنہ ریلوے) نے بتایا کہ  جمعہ سے منگل تک اوسطاً یومیہ 1کروڑ48لاکھ سفری دوروں کے ساتھ  تقریباً 7کروڑ40لاکھ ریلوے سفری دورے کیے جائیں گے۔

ہفتہ کو مسافروں کا رش عروج پر ہوگا، اور اس دن تقریباً 1کروڑ 70 لاکھ ریلوے  سفری دوروں کی امید ہے۔

چائنہ ریلوے کا کہنا ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران ٹرانسپورٹ منصوبوں کو انتہائی احتیاط سے پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہے، لوگوں کی سہولت اور انہیں  فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات اور محفوظ اور منظم سفر کی ضمانت فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

چائنہ ریلوے کے مطابق، گزشتہ سال ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے سفری رش کے دوران تقریباً 7کروڑ3لاکھ 80ہزار سفری دورے کیے گئے تھے۔