بیجنگ(شِنہوا) چین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران مقامی خصوصیات کی حامل اشیا کی زبردست مانگ کے ساتھ ایکسپریس ڈیلیوری سیکٹرکی جانب سے تقریباً 2ارب65کروڑ40لاکھ پارسلز کی ترسیل کی گئی۔
ریاستی پوسٹ بیوروکے منگل کو جاری اعدادوشمارکے مطابق تعطیلات کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 25.6 فیصد اضافے سے1ارب29کروڑ10لاکھ پارسل جمع کیے گئے۔
اس دوران، تقریباً 1ارب36کروڑ30لاکھ پارسل ڈیلیور کیے گئے، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 15.4 فیصد زیادہ ہیں۔ بیورو نے بتایا کہ ایکسپریس ڈیلیوری کے اداروں نے ملک میں تازہ پھلوں، سبزیوں، گوشت اورپھولوں کی ترسیل کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے تیز رفتار ریل لائنز، ایئر لائنز اور روڈ نیٹ ورکس پر اپنی لاجسٹک استعدادمیں اضافہ کیا ہے۔