• Wuhan, China
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ڈریگن بوٹ فیسٹیول تعطیلات کے دوران سرحدوں کے ذریعےسفری دوروں میں 45 فیصد اضافہتازترین

June 11, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین  میں تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول تعطیلات کے دوران سفری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا، ملک کی سرحدوں کے ذریعے آمدو رفت میں مجموعی طور پر 57 لاکھ 50 ہزار دورے ریکارڈ کئے گئے جو پچھلے سال کی نسبت 45 فیصد زیادہ ہیں۔

نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ان میں سے 24 لاکھ 70 ہزار دورے چینی مین لینڈ کے رہائشیوں نے کئے،27 لاکھ 80 ہزار دورے ہانگ کانگ،مکاو اور تائیوان کے رہائیشیوں نے کئے جبکہ بیرون ملک سے پانچ لاکھ سات ہزار افراد چین آئے۔

ڈریگن بوٹ فیسٹیول چین کا اہم روایتی تہوار ہے جو قمری کیلنڈر کے پانچویں ماہ کے پانچویں روز منایا جاتا ہے۔اس سال اسے 10 جون کو منایا گیا تاہم ہفتے کے آخر میں چھٹیوں کے ساتھ  لوگ 8 سے 10 جون تک تین دن کے وقفے سے لطف اندوز ہوئے۔