بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ریلوے کے ذریعے مسافروں کے سفر اور مال برداری کے حجم میں پائیدار اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران 75 کروڑ 30 لاکھ مسافروں نے سفر کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 66 فیصد زائد ہے۔
اس عرصے میں ریلوے کے ذریعے مال برداری کا حجم گزشتہ برس کے مقابلے میں 2.3 فیصد بڑھ 97 کروڑ ٹن ہوگیا ہے۔ مال برداری حجم ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کا ناپنے والا ایک اہم انڈیکیٹر ہے۔
مارچ میں ریلوے مسافروں کی تعداد اوسطاً یومیہ 85 لاکھ 80 ہزار رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 171 فیصد زائد اور 2019 کی اسی مدت کے لگ بھگ برابر ہے۔