بیجنگ (شِںہوا) چین کے روڈ لاجسٹکس پرائس انڈیکس میں جنوری 2023 کے دوران گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور گوانگ ڈونگ لین آن لاجسٹکس گروپ کے مشترکہ سروے کے مطابق جنوری میں انڈیکس 104 رہا جو گزشتہ برس کی نسبت 3.5 فیصد زائد ہے۔
سروے میں بتایا گیا کہ جنوری کے اعداد و شمار گزشتہ ماہ کی نسبت 0.92 فیصد بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ جنوری میں معاشی بحالی کی رفتار میں اضافہ اور مارکیٹ کی بڑھتی طلب ہے۔
معاشی بحالی کی مضبوط بنیاد اور معیشت کے استحکام بارے پالیسیوں پر عمل درآمد کے مثبت اثرات کے سبب سروے روڈ لاجسٹکس شعبے کی مستقبل میں کارکردگی بارے کافی پرامید ہے۔
سروے کے مطابق مستقبل میں اتار چڑھاؤ کے سبب انڈیکس میں اضافہ متوقع ہے۔