بیجنگ(شِنہوا) چین دیہی علاقوں کے پرائمری اور جونئیر ہائی سکولوں میں تدریس کیلئے 37 ہزار کالج گریجویٹس بھرتی کرے گا۔
وزارت تعلیم کے مطابق یہ بھرتی حکومت کی جانب سے 2006 میں شروع کیے گئے خصوصی تعلیمی پروگرام کے تحت کی جائے گی۔
اس پروگرام کا مقصد ہر سال دیہی علاقوں خاص طور پر وسطی اور مغربی چین کے معاشی طور پر پسماندہ علاقوں میں کام کرنے کے لیے ہزاروں اساتذہ کو بھرتی کرکے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان تعلیمی فرق کو کم کرنے میں مدد کرنا ہے۔
پروگرام کے تحت اساتذہ عام طور پر تین سال کی مدت تک ملازمت کرتے ہیں ان کی تنخواہیں اور سبسڈی مرکزی حکومت اور مقامی حکومتیں ادا کرتی ہیں۔
وزارت کے مطابق ایسےمضامین جیسے جسمانی تعلیم، انگریزی، سائنس، آرٹس اور نفسیات جن کے کوالیفائیڈ اساتذہ کی دیہی علاقوں میں کمی ہے، کی بھرتی کو ترجیح دی جائے گی ۔