بیجنگ(شِنہوا) چین رواں سال کے دوران تقریباً 100 خلائی مشنز خلا میں روانہ کرے گا ، جو ملک کا ایک نیا ریکارڈ ہوگا۔ پیر کو ایک پریس کانفرنس میں جاری کردہ معلومات کے مطابق ان میں چین کی پہلی خلائی جہازوں کی کمرشل لانچنگ سائٹ سے پہلی پرواز کے علاوہ مزید مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے جائیں گے۔
چین کی خلائی جہازوں کی پہلی کمرشل لانچنگ سائٹ جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں زیر تعمیر ہے۔ چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) نے پریس کانفرنس میں چائنہ ایرواسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کی بلیو بک 2023کا اجرا کیا۔