• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین رواں سال کھپت بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائے گاتازترین

February 06, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین رواں سال کھپت کو بڑھانے کے لیے گاڑیوں اور گھریلو آلات کی خریداری کو فروغ دینے جیسے اقدامات متعارف کرائے گا۔

نائب وزیر تجارت شینگ چھیوپھنگ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گاڑیوں، گھریلو آلات اور گھروں کا آرائشی  سامان  روایتی  استعمال ہونے والی بنیادی چیزیں اور ان کا لوگوں کی زندگیوں سے گہرا تعلق ہے۔ شینگ نے کہا کہ شہریوں میں زبردست مانگ اور متبادل  امکانات کی وجہ سے اس سال گاڑیوں کی تجارت کو فروغ دینے کےلیے کوششیں کی جائیں گی۔ گزشتہ سال، ملک میں  نئی کاروں کی فروخت پہلی بار 3کروڑ یونٹس سے تجاوز کر گئی تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ تھیں۔ 2023 میں ملک میں 1کروڑ84لاکھ 10ہزار سیکنڈ ہینڈ کاروں کی خریدوفروخت کی گئی جو  اس سے گزشتہ سال سے تقریباً 15 فیصد زیادہ ہیں۔

نائب وزیر کے مطابق، ملک میں ملکیتی کاروں کی تعداد34کروڑتک پہنچ گئی ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔