چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر تانگ شان کے ضلع فینگ نان کے روایتی چینی ادویات اسپتال میں دواساز روایتی چینی ادویات کو تر تیب دے رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چینی محققین نے روایتی چینی ادویات وسائل کی چوتھی قومی مردم شماری میں جڑی بوٹیوں کی 163 نئی اقسام کی نشاندہی کی ہے۔
یہ اعلان وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ اور روایتی چینی ادویات کی قومی انتظامیہ کے زیراہتمام 2 روزہ تعلیمی تبادلے کی تقریب کے اختتام پر کیا گیا۔
روایتی چینی ادویات کی قومی انتظامیہ کے نائب سربراہ ہوانگ لوکی نے کہا کہ روایتی چینی ادویات کی قومی انتظامیہ نے 2011 کے بعد سے روایتی چینی ادویات وسائل کی چوتھی قومی مردم شماری کر وائی ہے اور اس کے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
عہدیدار کے مطابق محققین نے متعدد نئی اقسام اور ادویات کے لئے نئے ذرائع دریافت کئے اور روایتی چینی ادویات کے وسائل پرخصوصی تحقیق شروع کی جس نے جدید روایتی چینی ادویات میں اختراعی ترقی کو بنیاد مہیا کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری نے روایتی چینی ادویات وسائل کے لئے ایک متحرک نگرانی کا نظام قائم کرنے میں مدد دی اور روایتی چینی ادویات کے لئے بیجوں کی افزائش کے مراکز اور جراثیم وسائل کے بینکوں کے قیام کو فروغ دیا۔