• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ۔ روس کثیر الجہتی کے تحت تعاون کے فروغ پر متفقتازترین

February 22, 2023

ماسکو (شِںہوا) چین اور روس نے کثیر الجہتی  کے تحت تعاون بڑھانے اور عالمی حکمرانی بہتر بنانے کے لئے مزید کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
 

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی اور روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف کے درمیان ہو نے والی ملاقات  میں یہ اتفاق رائے ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے پیٹروشیف کے ساتھ بات چیت کی، دونوں شخصیات چین اور روس کے درمیان اسٹریٹجک سیکیورٹی مشاورتی میکانزم کی قیادت کرتی ہیں۔

دونوں نے موجودہ بین الاقوامی اسٹریٹجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ طور پر حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنے، ہر قسم کی یک طرفہ غنڈہ گردی کی مخالفت کرنے ، بین الاقوامی تعلقات اور کثیر قطبی دنیا میں جمہوریت کے فروغ پرآمادگی کا اظہار کیا۔

دونوں فریق چاہتے ہیں کہ ایشیا بحرالکاہل خطے میں امن و استحکام کو سختی سے برقرار رکھتے ہوئے سرد جنگ کی ذہنیت، بلاک محاذ آرائی اور نظریاتی تصادم کی مخالفت کی جائے۔

دونوں نے یوکرین تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔