ماسکو(شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نےکہا ہے کہ چین اور روس کے تعلقات عالمی استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران صدر پوتن نے کہا کہ روس-چین تعلقات دنیا میں استحکام کے لیے اہم ضمانت میں سے ایک ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی سطح "غیر معمولی طور سے بلند" ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے تعلقات کومتنوع بناتے ہوئے انفراسٹرکچر اور ہائی ٹیک سیکٹر جیسے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ ہم ایسا کرتے رہیں گے۔ روس کے صدرنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی "کسی کے خلاف نہیں" بلکہ اس کا مقصد روس اور چین کو فائدہ پہنچانا ہے