• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین روس تجارتی میلے میں 13ارب 60کروڑیوآن مالیت کے معاہدے طے پاگئےتازترین

January 29, 2024

شین یانگ(شِنہوا) چینی کمپنیوں اور ان کے روسی کاروباری شراکت داروں کے درمیان13ارب 60کروڑیوآن (1ارب91کروڑڈالر)مالیت کے  کل 55 سودے طے پاگئے ہیں۔

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں منعقدہ چین روس اقتصادی وتجارتی تعاون کانفرنس میں ہونے والے یہ معاہدے کولڈ چین گودام، مالیاتی خدمات اور درآمدات وبرآمدات جیسے شعبوں سے متعلق ہیں۔ روس اور یوریشین اکنامک یونین کے دیگر ممالک کی100 سے زائد کاروباری شخصیات نے چینی کاروباری اداروں کے نمائندوں، صنعتی ماہرین اور اسکالرز کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔