بیجنگ(شِنہوا) چین میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 5لاکھ 28ہزار800غیر ملکیوں کے کیسزکونمٹایا گیا،جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے، قیام پزیر یا کام کررہے تھے، ان میں سے3لاکھ 51ہزار کو ملک بدر کیاگیا۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کوایک بیان میں بتایا کہ 2018 میں امیگریشن ایڈمنسٹریشن سسٹم میں اصلاحات کے بعد سے متعلقہ حکام نے تقریباً 2لاکھ 87ہزارافراد کو ملک کے سرحدی انتظامی قوانین کی خلاف ورزی کے شبہ میں گرفتار کیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن ایڈمنسٹریشن ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پولیس نے پانچ سالوں کے دوران اس سلسلے میں مجرمانہ جرائم سے متعلق 70ہزار 200 مقدمات کوحل کیا۔