• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ساڑھے4 ہزارسے زائد مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کی میزبانی کر رہا ہے،نائب وزیرتازترین

June 21, 2024

تیانجن(شِنہوا)چین  اس وقت 4 ہزار500 سے زائد مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کی میزبانی کرر ہا ہے جو ملک کی اے آئی کی ترقی کیلئے کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ اعداد وشمار تیانجن بلدیہ میں ورلڈ انٹیلی جنس ایکسپو2024 کے دوران  صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شان ژونگ ڈے  نے جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے  ذہین مینوفیکچرنگ کی خاصیت  کی حامل421 قومی سطح کی  فیکٹریاں، دس ہزار صوبائی سطح کی ڈیجیٹل ورکشاپس اور سمارٹ فیکٹریاں قائم کی ہیں۔

ایکسپو میں حکام اور ماہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ انسان نما روبوٹس سے لے کر خود مختار گاڑیوں تک  اے آئی  ٹیکنالوجی تیزی سے انسانی زندگی کو نئی شکل دے رہی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز کے نائب صدر وو ژاؤہوئی نے کہا کہ دماغ اور کمپیوٹر انٹرفیس اور انسان نما روبوٹس جیسی ٹیکنالوجیز  کے مینو فیکچرنگ،ٹرانسپورٹیشن،تعلیم اور صحت کی صنعتوں میں عملی اثرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی مقامی اقتصادی ترقی اور عالمی مقابلے کے منظر نامے کو نئی شکل دینے کیلئے تبدیلی کی طاقت بن سکتی ہے۔ 

اس سال کی حکومتی امور کی رپورٹ نے ایک اے آئی پلس اقدام کی نقاب کشائی کی گئی  جو ڈیجیٹل معیشت کی توسیع کو آگے بڑھانے اور مینوفیکچرنگ شعبوں کی تبدیلی اور جدید کاری کی قیادت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک سٹرٹیجک اقدام ہے۔

23 جون تک جاری رہنے والی 2024 ورلڈ انٹیلیجنس ایکسپو، تیانجن میونسپلٹی اور جنوب مغربی چین کی چھونگ چھنگ میونسپلٹی کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے جس میں تیانجن میں سابقہ عالمی انٹیلی جنس کانگریس اور چھونگ چھنگ میں اسمارٹ چائنا ایکسپو کو ضم کیا گیا ہے۔