• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، سابق اعلی قانون سازکو رشوت ستانی کے الزام میں 14 سال قید کی سزاتازترین

February 26, 2024

تائی یوآن(شِنہوا) چین کے شمالی  صوبے ہیبے کے سابق اعلی قانون ساز سونگ تائی پھنگ کو رشوت ستانی کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

شمالی  صوبے شنشی کے شہریون چھینگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے ہیبے کی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین سونگ پر50 لاکھ یوآن (تقریباً 7 لاکھ 3ہزار ڈالر) جرمانہ عائد  کرتے ہوئے رشوت سے حاصل ہونے والی غیر قانونی رقم برآمد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دی ہے۔

عدالت میں ثابت ہوا کہ سونگ نے پروجیکٹ کنٹریکٹنگ، اہلکاروں کی ترقی اور بھرتی سے متعلق امورمیں دوسروں کی مدد کرتے ہوئے 2005 اور2017 کے درمیان  ہیبےمیں اپنے عہدوں سے ناجائز فائدہ اٹھایا۔