بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے سابق نائب گورنر وانگ یی شِن کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتارکرلیاگیا ہے۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے منگل کوبتایا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس کو جانچ اور قانونی کارروائی کے لیے استغاثہ کے حوالے کیاگیا تھا۔
تحقیقات کے مطابق وانگ نے سرکاری عہدوں میں ترقی،لینڈ ڈویلپمنٹ اورمنصوبوں کے ٹھیکے دینے میں دوسروں کی مدد کی اور بدلے میں بھاری رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔ وانگ اس سے قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ حئی لونگ جیانگ کی صوبائی کمیٹی کی سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور حئی لونگ جیانگ صوبائی حکومت کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔