بیجنگ(شِنہوا) جنرل ایڈمنسٹریشن آف اسپورٹس آف چا ئنہ کے سابق نائب سربراہ ڈو ژاؤکائی کو نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) سے نکا لتے ہوئے عوامی عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔
ایک سرکاری بیان سزا کا اعلان سی پی سی سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے کیا گیا۔
انتظامیہ کے سرکردہ پارٹی ممبرگروپ کے سابق رکن ڈو کے معاملے کی تحقیقات کے مطابق ڈو اپنے نظریات اور عقائد کھو چکا تھا، اپنے مسائل کی تحقیقات کی مخالفت کرتا تھا اور توہم پرستی کی سرگرمیوں میں مشغول تھا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈو نے پارٹی اور حکومت کے طرز عمل کو بہتر بنانے کے بارے میں پارٹی کے آٹھ نکاتی فیصلے کی خلاف ورزی کی اور غیر قانونی طور پر تحائف اور رقم قبول کی۔
بیان کے مطابق ڈو اپنے ذاتی معاملات کو ضرورت کے مطابق رپورٹ کرنے میں ناکام رہے اور متعلقہ سوالات کا بھی غلط جواب دیا۔
ڈو نے کاروباری کارروائیوں اور ملازمین کی بھرتی میں دوسروں کے لئے منافع حاصل کرنے کی خاطر اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھایا اور اس کے بدلے میں غیر قانونی طور پر بھاری رقم اور قیمتی تحائف وصول کئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں نے پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جو ڈیوٹی سے متعلق سنگین جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈو پر رشوت لینے کی مد میں مجرمانہ جرائم کا بھی شبہ ہے۔
پارٹی کے قواعد و ضوابط اور قوانین کے مطابق ڈو کو پارٹی اور عوامی عہدے سے برطرف کرنے، اس کے غیر قانونی منافع کو ضبط کرنے اور اس کا کیس نظر ثانی کے لئے استغاثہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔