بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ نے رشوت ستانی کے الزامات کے باعث چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چھنگ ڈاؤ بلدیاتی کمیٹی کے سابق چیئرمین جی بن چھانگ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
قومی نگراں کمیشن نے مقدمے کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اسے مزید جانچ پڑتال اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ حکام کو منتقل کردیا تھا۔
اس مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔