• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سابق سینئر قانون ساز کو رشوت خوری پر 15 سال قید کی سزاتازترین

June 04, 2024

ہاربن (شِنہوا) چین کی ایک عدالت نے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے صدر مقام شین یانگ کی بلدیاتی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق سربراہ فو ژونگ وائی کو رشوت لینے پر 15 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 2003 سے 2022 کے دوران فو نے صوبے میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں ، کیس نمٹانے اور تبادلوں کے سے متعلق امور میں دوسروں کی معاونت کی اس کے عوض 6 کروڑ47 لاکھ یوآن (تقریباََ 91 لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد رقم اور تحائف غیر قانونی طور پروصول کئے۔

فیصلے کے مطابق فو پر 50 لاکھ یوآن کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ ان کے حاصل کردہ غیرقانونی اثاثے ضبط کرکے انہیں سرکاری خزانے میں جمع کرادیا جائے گا۔