جی نان(شِنہوا)چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی جیلن صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ژانگ شیاؤپی کورشوت خوری کے اعتراف پر9 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
یہ فیصلہ چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کےشہر ہی ژی کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے سنایا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2004 اور 2022 کے درمیان ژانگ نے اپنے مناصب کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منصوبوں کے اجرا ، سرکاری اراضی کے استعمال کی منظوری اور ملازمتوں و ترقیوں جیسے معاملات میں مختلف افراد اور تنظیموں سے براہ راست یا اپنے رشتہ داروں کے ذریعے 6 کروڑ 93 لاکھ 40 ہزار یوآن(تقریباً 97 لاکھ 60 ہزار ڈالر) مالیت کی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔
فیصلے کے مطابق ملزم پر 30 لاکھ یوآن کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور اس کے ناجائز منافع کو ضبط کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔
خود کو عدالت میں پیش کرنے اور عدالتی کارروائی میں تعاون کی وجہ سے عدالت نے انہیں نرم سزا دی ہے۔