• Dallas, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سابق سینئر سیاسی مشیر پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائدتازترین

June 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی  شی ژانگ خود اختیارعلاقائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین جیانگ جیی پر رشوت  لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات کے بعد شمالی تیانجن میونسپلٹی کے عوامی استغاثہ نے جیانگ  کے خلاف شہر کی اول ثانوی  عوامی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔

استغاثہ نے جیانگ پر مختلف عہدوں سے فائدہ اٹھا کر دوسروں کو فوائد پہنچانے اور اس کے بدلے میں  غیر قانونی طور پر بھاری رقوم اور قیمتی چیزیں حاصل کرنے کا الزام عائد کیا۔

بیان کے مطابق  عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ نے ملزم کو اس  کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا،اس سے پوچھ گچھ کی گئی اور وکیل صفائی کو دلائل کا موقع فراہم کیا گیا۔