بیجنگ(شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی ہی لونگ جیانگ صوبائی کمیٹی کے سابق چیئر پرسن چھو مین پررشوت خوری کے الزام میں فرد جر عائد کر دی گئی ہے۔
چین کی اعلیٰ قومی استغاثہ ایس پی پی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگرانی کے قومی کمیشن کی تحقیقات کے بعد ژی جیانگ صوبے کے علاقے وین ژو کی استغاثہ نے شہر کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں چھو کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
استغاثہ نے ان پر الزام لگایا ہے انہوں نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو ناجائز فائدہ پہنچایا اور اس کے بدلے میں بڑی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔
ایس پی پی نے کہا ہے کہ استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی حقوق سے آگاہ کرتے ہوئے وکیل دفاع کے دلائل سنے۔