بیجنگ(شِنہوا)چین کےمشرقی صوبہ شان ڈونگ کے سابق سینئر سیاسی مشیر سن شوتاؤ پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات کی تکمیل کے بعد صوبہ شنشی کےشہر داتونگ کے پیپلز پروکیورریٹ نے شہر کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں سن شوتاؤ کا مقدمہ دائر کیا۔ استغاثہ نے سن پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پہلے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور اس کے بدلے میں بھاری رقم اور تحائف قبول کیے۔
ایس پی پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی حقوق سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی اور وکیلِ دفاع کے دلائل سنے۔