بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے سابق سینئر سیاسی مشیریانگ کیننگ کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے پر یانگ کا کیس استغاثہ کے حکام کے حوالے کیا گیا۔
یانگ اس سے قبل عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی سیچھوان صوبائی کمیٹی کے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سرکردہ ممبران گروپ کے رکن اور کمیٹی کے نائب چیئرپرسن تھے۔
نومبر 2023 میں ملک کے انسداد بدعنوانی کے اعلی ترین ادارے نے اعلان کیا تھا کہ یانگ نظم و ضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں زیر تفتیش ہیں۔
گزشتہ ماہ مئی میں، یانگ کو سی پی سی سے نکالتے ہوئےعوامی عہدے سے برطرف کر دیا گیاتھا۔