گوانگژو(شِنہوا) چین کے صوبے سیچھوان کی صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین وانگ منگھوئی کو رشوت لینے اور اختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے پر 16 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے فیصلے کے مطابق وانگ کو 50لاکھ یوآن(تقریباً7لاکھ 3ہزار839ڈالر) کا جرمانہ کرتے ہوئے رشوت سے حاصل ہونے والے تمام غیر قانونی منافع ضبط کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادیاگیا ہے ۔
عدالت میں ثابت ہوا کہ وانگ نے 1998 اور 2021 کے درمیان سیچھوان میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر افراد اور اداروں کے منصوبوں کے ٹھیکوں، کاروباری آپریشن اور پوزیشن ایڈجسٹمنٹ میں مدد کی اور اس کے بدلے میں 5کروڑ21لاکھ 30ہزاریوآن کی رقم اور جائیداد حاصل کی۔