• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، سابق صوبائی قانون ساز کو رشوت لینے کے شبے میں گرفتار کرنے کاحکمتازترین

July 21, 2024

 بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلی ترین عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے وسطی صوبے ہونان کے سابق سینئر قانون ساز پھینگ گوفو کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

پھینگ اس سے قبل ہونان صوبائی پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین تھے۔

   ایس پی پی نے جمعہ کو بتایا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس کو استغاثہ حکام کو نظرثانی اور قانونی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیاہے۔