• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سابق صوبائی قانون ساز پر بدعنوانی الزام میں فرد جرم عائدتازترین

May 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی صوبے گوانگ ڈونگ کی صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین چھین جی شنگ پر رشوت ستانی مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ نگران قومی کمیشن کی تحقیقات کے بعد،گوآنگ شی ژوآنگ خوداختیار علاقے کے شہر گوئی لِن کے استغاثہ نےچھین کا  مقدمہ گوئی لِن کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں دائر کیا۔

استغاثہ کی جانب سے چھین پر اپنے مختلف عہدوں سے فائدہ اٹھا کر دوسروں کے لیے ناجائز منافع حاصل کرنے

 اور اس کے بدلے میں  بڑی رقم اور قیمتی چیزیں حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔