بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شنشی صوبائی کمیٹی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری شانگ لی گوآنگ کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وسطی صوبے ہینان کی لوئیانگ میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے شانگ کے خلاف انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ آف لوئیانگ میں مقدمہ دائر کردیاہے۔ مقدمہ شانگ کے معاملے کی نگران قومی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے پر دائر کیا گیا ہے۔
استغاثہ نے دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے شانگ پر اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور اس کے بدلے میں رقم اور قیمتی اشیا کی صورت میں رشوت لینے کے الزامات عائد کئے ہیں۔