• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے 17 نئے اختراعی کنسورشیم کا آغازتازترین

June 21, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مرکزی حکومت کے زیرانتظام سرکاری اداروں (ایس اوایز) نے سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے 17 نئے  اختراعی کنسورشیم  کے قیام کا آغاز کیا ہے۔

ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثوں کے نگران وانتظامی کمیشن (ایس اے ایس اے سی) نے بتایا کہ یہ اختراعی کنسورشیم صنعتی سافٹ ویئر، کمپیوٹنگ پاور نیٹ ورکس، نئی توانائی اورایڈوانسڈ میٹریل کا احاطہ کریں گے۔ ایس اے ایس اے سی کے اعداد و شمارکے مطابق  اس اقدام سے مرکزکے زیر انتظام ایس او ای کے انوویشن کنسورشیم کی کل تعداد 24 ہو جائے گی۔ ایس اے ایس اے سی کے مطابق، بنیادی طور پر سٹریٹجک اور بنیادی ٹیکنالوجیز سے متعلقہ  اختراعی کنسورشیم کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک واحد ادارے کے طور پرکامیابی حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔