بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی سافٹ ویئر اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی صنعت نے سال 2022 کے دوران مسلسل ترقی کی ہے۔ وزارت کے مطابق اس شعبے میں بڑی کمپنیوں کی سافٹ ویئر کی مد میں مشترکہ آمدنی گزشتہ سال 108 کھرب 10 ارب یوآن (تقریبا 16 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 11.2 فیصد زیادہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق اس شعبے کا مجموعی منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.7 فیصد بڑھ کر 12 کھرب 60 ارب یوآن ہو گیا ہے۔اسی عرصہ کے دوران صنعتی سافٹ ویئر کی مصنوعات کی آمدنی میں سال 2021 کی نسبت 14.3 فیصد اضافہ ہوا جو کہ اس صنعت کی مجموعی سطح سے 3.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق کلاڈ کمپیوٹنگ اوربگ ڈیٹا سروسز کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں8.7 فیصد اضافہ ہوااور ای کامرس پلیٹ فارم کی تکنیکی خدمات کی آمدنی میں 18.5 فیصد اضافہ ہوا۔