• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سافٹ ویئرو آئی ٹی صنعت کی آمدن ومنافع میں دوہرے ہندسے کی ترقی ریکارڈتازترین

June 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات صنعت کی آمدن اور منافع میں اضافہ کی شرح گزشتہ برس کی نسبت 2 ہندسوں میں رہی۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس شعبے کا مجموعی منافع گزشتہ برس کی نسبت 14.3 فیصد اضافے سے 431.4 ارب یوآن (تقریبا 60.69 ارب امریکی ڈالر) رہا جبکہ مشترکہ آمدن 11.6 فیصد اضافے سے 38 کھرب یوآن رہی۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کے ذیلی شعبے کی کل آمدن گزشتہ برس کی نسبت 13.2 فیصد اضافے سے تقریبا 25 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو صنعت کی مجموعی آمدن کا 65.9 فیصد ہے۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروسز کی مشترکہ آمدن میں 2023 کی اسی مدت کی نسبت 14.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 410.7 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سافٹ ویئر مصنوعات اور انفارمیشن سیکیورٹی سے ہونے والی آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 8.7 فیصد اور 9.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔