بیجنگ(شِنہوا)گزشتہ سال 2023 کے آخر تک چین کے نجی فنڈ مینیجر کی تعداد 21 ہزار 625 تک پہنچ گئی۔
چین کے اثاثہ جات کی انتظامی ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اس مجموعی تعداد میں سے 8 ہزار 469 پرائیویٹ سیکیورٹیز انویسٹمنٹ فنڈ مینیجرتھے، جبکہ 12 ہزار893 پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپیٹل فنڈ مینیجرشامل تھے۔
یہ مینیجرز بنیادی طور پر شنگھائی، بیجنگ اور شینزین سمیت دیگر خطوں میں رجسٹرڈ تھے۔