• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،سالانہ قانون سازی و سیاسی مشاورتی اجلاسوں کے لیے میڈیا مرکز قائمتازترین

February 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں سالانہ قانون سازی اور سیاسی مشاورت کے بارے میں آئندہ منعقد ہونے والے اجلاسوں کے لیے  بیجنگ کے میڈیا سینٹر ہوٹل میں ایک میڈیا مرکزکاافتتاح کردیا گیاہے۔

 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی)کا دوسرا اجلاس 5 مارچ جبکہ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی  پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کا دوسرا اجلاس  4 مارچ کو شروع ہو گا ۔

پریس سنٹر کے مطابق ذرائع ابلاغ کے 3ہزار سے زائد نمائندوں نےان دو سیشنز کی کوریج کرنے کے لیے اپنے نام درج کراوائے ہیں،جن میں ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان اور بیرون ملک سے ایک ہزار سے زائد نمائندے شامل ہیں۔

پریس کانفرنس ہال اورمیڈیامرکز کے انٹرویو رومز کو انٹرویو کی سلسلہ وارسرگرمیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ملکی اورغیر ملکی صحافیوں کے کام کو مزید آسان بنانے کے لیے خدمات کی فراہمی کے  اقدامات کے تحت دونوں سیشنز کے لیے میڈیامرکزمیں انٹرنیٹ کے استعمال کی سہولت بھی دی جائے گی۔

صحافیوں کو اہم کانفرنس کے دستاویزی الیکٹرانک ورژن فراہم کیے جائیں گے جس سے میڈیا  نمائندگان کو انہیں حاصل کرنے کےلیے لمبی قطاروں میں انتظارکی ضرورت نہیں پڑے  گی۔

این پی سی کے مندوبین اور سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے ممبران کی رہائش کے مقامات پر انٹرویو رومز بھی بنائے جائیں گے تاکہ میڈیا با آسانی  ان کے انٹرویوزکرسکے۔