• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، سب سے بڑی گیس فیلڈ میں قدرتی گیس کی پیداوار میں اضافہتازترین

February 13, 2023

شی آن(شِنہوا) چین میں گیس کی پیداوار کے سب سے بڑے مرکز چھانگ چھنگ آئل فیلڈ سے یومیہ قدرتی گیس کی پیداوار رواں سال کے آغاز سے اب تک 15 کروڑ مکعب میٹر سے زائد ہوچکی ہے جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں حاصل کردہ پیداوار سے 1 کروڑ مکعب میٹرز سے زیادہ ہے۔گیس فیلڈ کے آپریٹر ، پیٹرو چائنہ چھانگ چھنگ آئل فیلڈ کمپنی نے بتایا کہ آئل فیلڈ نے رواں سال 6 ارب مکعب میٹرز قدرتی گیس پیدا کی جو کہ گزشتہ برس کی نسبت 4 فیصد سے زائد اضافی تھی۔آئل فیلڈ 40 سے زیادہ بڑے اور درمیانی نوعیت کے چینی شہروں کو گیس مہیا کرتی ہے جہاں صارفین کی تعداد 40 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ نومبر 2022 میں موسم سرما کے ہیٹنگ سیزن کے آغاز سے  چھانگ چھنگ آئل فیلڈ تقریبا 15 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس مہیا کرچکی ہے۔گیس فیلڈ کمپنی کے 7 ہزار سے زائد ملازمین نے چین کے شمال مغرب میں واقع ایردوس طاس میں شدید سرد موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے مستحکم پیداوار کو یقینی بنایا ہے۔