بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے ہاویر مائلی کو ارجنٹائن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے مبارکباد کے پیغام میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور ارجنٹائن دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی معیشتیں ہیں جو باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے کے لیے پرعزم اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات بارے امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے۔ چین ۔ ارجنٹائن دوستی نے دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں جڑیں گہری کردی ہیں اور انہیں آگے بڑھانے میں دونوں ممالک میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے ۔
چینی صدر نے کہاکہ وہ چین ۔ ارجنٹائن تعلقات کی ترقی کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مائلی کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہیں تاکہ دوستی کو فروغ دیا جا سکے۔ دونوں ممالک باہمی تعاون سے ترقی اور تجدید شباب کو فروغ دیکر چین ۔ ارجنٹائن تعلقات کو مضبوط اور پائیدار طریقے سے آگے بڑھاسکتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام اچھے طریقے سے مستفید ہوسکیں ۔