بیجنگ (شِںہوا) چینی خصو صیات کے ساتھ بڑے ملک کی سفا رتکاری نے گزشتہ 5 برس کے دوران تمام محاذوں پر پیشر فت کی ہے۔
اتوار کے روز غورو خوض کے لئے قومی مقننہ میں پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و ریاستی رہنماؤں نے کئی ممالک کا دورہ کیا اور متعدد اہم سفارتی تقریبات میں آن لائن یا آف لائن شرکت کی جبکہ چین نے کئی اہم سفارتی تقریبات کی میزبانی بھی کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہم نے ہمت اور قا بلیت کے ساتھ چین کی خودمختاری، تحفظ اور ترقیاتی مفادات کا بھرپور دفاع کیا۔ عالمی شراکت داری کو فعال طریقے سے آگے بڑھایا، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر پر کام کیا، کثیر الجہتی کا تحفظ کیا، اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کے قیام کو فروغ دیا۔
ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین نے عالمی نوول کرونا وائرس تعاون کو بڑھانے اور عالمی مشکلات اور علاقائی سلگتے مسائل سے نمٹنے میں اہم اور تعمیری کردار نبھاکر عالمی امن و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔