بیجنگ (شِنہوا) چین کے گھریلو مصنوعات کے شعبے نے 2022 کے دوران زبردست ترقی کی اور اس کے منافع میں گزشتہ برس کی نسبت 19.9 فیصد اضافہ ہوا۔
چائنہ ہاؤس ہو لڈ الیکٹریکل اپلائنسز ایسویسی ایشن کے مطابق اس عرصے کے دوران اس شعبے کی مشترکہ آپر یٹنگ آمدن گزشتہ برس کی نسبت 1.1 فیصد اضافے سے 17.5 کھرب یوآن (تقریباً 255.95 ارب یوآن) تک پہنچ گئی اور مجموعی منافع 141.8 ارب یوآن رہا۔
تیزی سے منافع میں اضافے کی وجہ اس شعبے کی درمیانی اور اعلیٰ درجے کی تبدیلی کی رفتار اور اخراجات میں کمی کے لئے متعدد اقدامات ہیں۔
ابھرتی ہوئی مصنوعات اس شعبے میں ترقی کے نئے مراکز بن گئی ہیں۔ ڈش واشرز، کلاتھ ڈائرز، مربوط چولہے، اور زمینی صفائی کے آلات اور دیگر اشیا کی منڈی میں توسیع کا سلسلہ جاری رہا جس نے بڑے پیمانے پر گھریلو مصنوعات شعبے کی ترقی کو فروغ دیا۔