• Dublin, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، شعبہ طب میں بدانتظامیوں کو دور کرنے کے لیے مہم کا آغازتازترین

May 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی حکومت نے ملک میں  طبی خدمات کے ساتھ ساتھ طبی مصنوعات کی خرید و فروخت میں بدانتظامیوں پر قابو پانے کے لیے رواں سال کی مہم شروع کردی ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) سمیت 14 سرکاری محکموں کی طرف سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق، مہم کا مقصد طبی مصنوعات کی پیداوار اور تقسیم کے طریقہ کار کو منظم کرنا، بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کو ختم اور قومی طبی انشورنس فنڈ کی حفاظت کرنا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مہم کے دوران کک بیکس  وصول کرنے اور رقم اور قیمتی اشیاء کی درخواست اور قبول کرنے جیسے کاموں  کا قلع قمع کیاجائے گا۔

دستاویزکے مطابق ادویات کی غیر قانونی ری سائیکلنگ کو روکا اور طب کے شعبے میں صارفین کو جعلی طریقوں سے مائل کرنے اور مصنوعات کو زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کی غرض سے اکٹھا خریدنے پر پابندی لگائی جائے گی۔ طبی مصنوعات اور خدمات کی لائیو سٹریمنگ فروخت کی نگرانی کا عمل تیز کیا جائے گا۔

کریک ڈاؤن میں تولید کے معاون طریقوں، میڈیکل ٹیسٹنگ اور صحت کی جانچ ، طبی کاسمیٹولوجی اور آن لائن ہیلتھ کیئر جیسے شعبوں میں غیر قانونی کارروائیوں پر بھی توجہ دی جائے گی۔