• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، شانگ دور کے دارالحکومت کے مقامِ آثار قدیمہ پرعجائب گھر کی نئی عمارت کا افتتاحتازترین

February 26, 2024

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے صوبے ہینان کی کاؤنٹی آن یانگ میں ین شو عجائب گھر کی نئی عمارت باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھول دی گئی ہے۔

عجائب گھر ین کھنڈرات کے آثار قدیمہ مقام کے قریب واقع ہے جو شانگ عہد (1600 قبل مسیح - 1046 قبل مسیح) کا آخری دارالحکومت تھا۔ توسیع شدہ ین شو عجائب پہلا بڑا قومی آثارقدیمہ عجائب گھر ہے جس میں شانگ تہذیب کو جامع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

نئی عمارت میں نمائشی رقبہ 22 ہزار مربع میٹر ہے جہاں کانسی اور مٹی کے برتن ، قیمتی پتھروں سے بنی اشیاء اور ہڈیوں کے ٹکڑوں سمیت تقریباً 4 ہزار  اشیاء یا ثقافتی آثار رکھے گئے ہیں۔

ان آثار میں سے تقریباً تین چوتھائی  اشیاء پہلی بارعوام کے سامنے پیش کی گئی ہیں، اس کے علاوہ ان آثار قدیمہ سے کئی نئی کامیابیاں بھی ملی ہیں۔

سیاح ین شو عجائب کی سرکاری ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ عجائب گھر اور ین شو خوبصورت مقام کے وی چیٹ پبلک اکاؤنٹس سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

عجائب گھر کی پرانی عمارت 2005 میں تعمیر ہوئی تھی۔

اس عجائب گھر کا رقبہ 1 ہزار 500 مربع میٹرتھا۔ ین کھنڈرات سے آثار کی دریافت میں اضافے کے سبب ان نوادرات کو مؤثر طریقے سے محفوظ کرنے اور ان کی نمائش کا رقبہ ناکافی ہوگیا تھا۔ اس دشواری کو دیکھتے ہوئے نئی عمارت کی منصوبہ بندی ہوئی جس پر کام کا آغاز نومبر 2020 میں ہوا۔

ین کھنڈرات چین میں شانگ عہد کا پہلا دستاویزی طور ثابت شدہ دارالحکومت ہے جس کی تصدیق آثار قدیمہ کی کھدائی اور دریافت شدہ ہڈیوں کے ٹکڑوں سے ہوئی ہے۔