بیجنگ(شِنہوا)چین کے صوبے شانشی کی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر لی جن ژو پر رشوت خوری کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد، چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں گوانگ ژو شہر کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے شہر کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں لی جن ژو کیخلاف مقدمہ دائر کیا۔
لی جن ژو پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے شانشی میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے منافع حاصل کیا اور اس کے بدلے میں بڑی رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔
استغاثہ نے مدعا علیہ کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی اور وکیلِ دفاع کے دلائل سنے۔