• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، شی زانگ خود مختار خطہ2024 میں 2 ارب کلو واٹ صاف توانائی منتقل کرے گاتازترین

May 19, 2024

لہاسا (شِنہوا) چین کا جنوب مغربی شی زانگ خود مختار خطہ رواں سال چین کے 16 صوبائی سطح کے علاقوں میں 2 ارب کلو واٹ صاف بجلی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسٹیٹ گرڈ شی زانگ الیکٹرک پاورکمپنی نے بتایا کہ صاف توانائی سے چین کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں بالترتیب کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 16 لاکھ ٹن اور سلفر ڈائی آکسائیڈ میں 50 ہزار ٹن تک کی کمی ہوگی۔

شی زانگ میں سورج ، پانی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے وافر وسائل موجود ہیں جن سے استفادہ کرنے کیلئے خطے نے 2015 سے صوبائی سطح کے دیگر علاقوں کو بجلی کی ترسیل کا سلسلہ شروع کی تھی۔

خطے نے 2023 تک 13.9 ارب کلو واٹ سے زائد صاف توانائی فراہم مہیا کی تھی جس سے  کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 2 کروڑ 6 لاکھ 40 ہزار ٹن کی کمی ہوئی جس کی بدولت تقریبا 3.7 ارب یوآن (تقریباً 52 کروڑ 8 لاکھ امریکی ڈالر) کے معاشی فوائد حاصل ہوئے۔