لہاسا(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی ژانگ خود مختار علاقے کی غیر ملکی تجارت میں رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت 264.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
لہاسا کسٹمز کے مطابق اس عرصے کے دوران خطے کی کل درآمدات اور برآمدات 1.75 ارب یوآن (تقریباً 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) تک پہنچ گئیں۔
جنوری سے فروری کے عرصے میں، خطے کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 289.2 فیصد بڑھ کر 1.65 ارب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ خطے کی درآمدات 9 کروڑ 80 لاکھ یوآن تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کی نسبت75.1 فیصد زیادہ ہیں۔
رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک کے ساتھ خطے کی تجارت گزشتہ سال کی نسبت 159.4 فیصد بڑھ کر 1.18 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔