لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی ژانگ خود اختیارعلاقے میں چار بڑی زمینی بندرگاہوں کی درآمدی وبرآمدی مالیت جنوری سے نومبر 2023 تک 4ارب56کروڑیوآن(تقریبا 64 کروڑ22 لاکھ ڈالر) رہی،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 80.2 فیصد زیادہ ہے۔شی ژانگ خود اختیارعلاقے کی 12ویں پیپلز کانگریس کے دوسرے مکمل اجلاس میں علاقائی محکمہ تجارت کی طرف سے پیش کردہ دستاویز کے مطابق اس مدت کے دوران، گیرونگ، بورنگ، ژام اور لیکتسے کی بندرگاہوں سے مجموعی طور پر1لاکھ 29ہزار900ٹن سامان کی ترسیل کی گئی جو گزشتہ سال سے47.4 فیصد زیادہ ہے۔اسی مدت کے دوران، اندرون ملک اور باہر جانے والی گاڑیوں کے بندرگاہوں کے ذریعے سفری دوروں کی تعداد 11ہزار84 رہی جس میں گزشتہ سال کی نسبت110.2 فیصد اضافہ ہوا۔