• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شین ژن میں 2023 کے دوران بڑے پیمانے پر نما ئشوں کا انعقاد ہو گاتازترین

February 17, 2023

چین، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژن میں لوگ 24 ویں چائنہ ہائی-ٹیک فئیر (سی ایچ ٹی ایف) کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

شین ژن (شِنہوا) میو نسپل کامرس بیورو نے بتایا ہے کہ توقع کے مطابق چین کا جنوبی شہر  شین ژن رواں سال اپنے اہم نمائشی مراکز میں بڑے پیمانے پر نمائشوں کا انعقاد کر ے گا۔

شہر  کے تین بڑے نما ئشی مراکز میں توقع ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت 2023 میں 3.6 گنا زیادہ نمائشوں کا انعقاد ہو گا، جبکہ نمائشوں کے علاقے میں 2.6 گنا کا اضافہ ہو گا۔

بیورو نے کہا کہ  ایسی بڑی نمائشوں کا انعقاد ہو گا جو نوول کرونا وائرس کے باعث  ملتوی یا تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ بڑے پیمانے پر صنعتی میلوں کے بارے میں بھی پہلی مرتبہ شہر میں منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

شین ژن نے شہر کو بین الاقوامی نمائشوں کا مرکز بنانے کے لئے اقدامات جاری کئے ہیں۔ یہ بین الاقوامی نمائشی مراکز کے ارد گرد  ٹریفک کو ہموار بنانے اور  تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر ے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ رواں سال خدمات کے معیار  کو بھی بہتر بنایا جا ئے گا۔